میں اپنی پالیسی کیسے بحال کرسکتا ہوں؟

پالیسی بحال کرانے کا مطلب ہے کہ پالیسی کے تمام فوائد اور ویلیوبھی بحال ہوںگے جو پریمئیم کی تجدید کی عدم ادائیگی کے سبب یا عدم ضبطی کے تحت یا پالیسی کی عمومی شرائط کے اداشدہ پروویژن کے لاگو ہونے پر ختم ہوگئے تھے۔

پریمئیم کی ادائیگی کیلئے 30 (تیس دن) کی رعایت دی جاتی ہے یعنی اگر آپ پریمئیم کی ادائیگی کی آخری تاریخ سے 30دن کے اندر اپنے واجب الادا پریمئیم کی ادائیگی کردیتے ہیں تو آپ کی پالیسی بغیر کسی اضافی شرائط یا جرمانہ کے بحال ہوجائے گی ۔تاہم،اگر آپ اس رعایتی مدت کے 30دن گزرجانے پر اپنے پریمئیم کی ادائیگی کرتے ہیں تو اپنی پالیسی کی بحالی کیلئے برائے مہربانی درج ذیل ہدایات پر عمل کریں:

مرحلہ 1

صحت اور پیشہ کے ڈکلریشن (DHO)کیلئے درخواست مکمل کریں۔اگر پریمئیم کی ادائیگی مقررہ تاریخ سے 90دن کی مدت کے بعد کی گئی ہے تو صحت اور پیشہ کا ڈکلریشن (DHO)کے علاوہ موجودہ لاگو بحالی کی فیس بھی وصول/منہا کیجائے گی

مرحلہ 2

آپ کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ مکمل تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی

مرحلہ 3

فارم پر لائف ایشور کرنے والے اور پالیسی ہولڈر کے دستخط ہونے چاہئیں۔(اگر پالیسی ہولڈر لائف انشور کرانے والے کے علاوہ کوئی دوسر ا فرد ہے)

مرحلہ 4

اصل DHOفارم جو باقاعدہ مکمل ہواور اس پر آپ کے اور گواہوں کے دستخط ہوںمع پریمئیم کے چیک (لیٹ فیس کے ساتھ یا اس کے بغیر، جو بھی صورت ہو)درج ذیل پتہ پر لازمی طور پر بھجوائیں:
کسٹمر ایکسپیرینس ڈپارٹمنٹ، ہیڈ آفس
جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ
74/1-A ۔ لالہ زار، ایم۔ٹی۔ خان روڈ،
کراچی 74000 ، پاکستان
ٹیلی فون: 021-35205095
فیکس: 021-35610959
ای میل:info@jubileelife.com

مرحلہ 5:

آپ کے صحت اور پیشہ کی کیفیت تحریری شرائط کے مطابق ہوئیں تو پالیسی کی تجدید کردی جائے گی اور ایک ہفتہ بعد تجدید کا رسیدی خط، فائنل رسید اور پالیسی یونٹ رپورٹ(صرف یونٹ سے منسلک پالیسیوں کیلئے)آپ کو بذریعہ کورئیربھجوادی جائیں گی۔

نوٹ:

  • برائے مہربانی اطمینان کرلیں کہ DHOفارم پر آپ کے وہی دستخط ہیںجو آپ کی پالیسی کے اصل تجویز فارم پر ہیں۔
  • برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ ہم صرف انہی پالیسیوں کی تجدید کرسکتے ہیں جن پر تین سال سے زیادہ کا سالانہ پریمئیم واجب الادا نہ ہو۔اگر ایک سال کا سالانہ پریمئیم واجب الادا ہے تو برائے مہربانی بحالی کے فارم (RF)،(علاوہ DHOاور بحالی کی فیس) مکمل کرکے جمع کرائیں۔
  • آپ کے بہترین مفاد میں ہے کہ آپ اپنی پالیسی کی تجدید کیلئے پریمئیم کی بروقت ادائیگی کردیں۔