عمومی جائزہ

پیسہ کو سرمایہ کاری میں لگاناہر شخص کیلئے ایک الجھن والا مسئلہ ہوتا ہے حتی کہ ان کیلئے بھی جو مالی منڈی اور فنڈز کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔لیکن دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ پیسہ اگر بینک میں پڑا رہے تو افراط ِزر اور روپے کی گھٹتی ہوئی قیمت کی وجہ سے آپ کی بچت کی قدر میں ہر روز کمی ہوتی جاتی ہے۔ تاہم اس کا ایک حل موجودہے۔ جوبلی لائف آپ کو موقع دیتا ہے کہ آپ اپنے پیسے کوکام میں لائیں اور ذہنی سکون بھی پائیں، یعنی دونوں فائدے ساتھ ساتھ۔

ہم آپ کو یہ بھی اختیار دیتے ہیں کہ آپ اپنی مرضی سے سرمایہ کاری کی قسم کا انتخاب کریں اور پھر سرمایہ کاری کرتے وقت ہم آپ کیلئے ایک بے مثال لچکدار اور شفاف طریقہ ء کار پیش کریں گے۔

فنڈ کے انتظامات

ہمارے فنڈز کے انتظامات ماہر سرمایہ کار منیجرزانجا م دیتے ہیںجن کو پریمئیم سیکورٹیز کی پشت پناہی حاصل ہے تاکہ اس ذریعہ سے درمیانی سے طویل مدت تک منافع حاصل ہوتا رہے اور اس کی نسبت خدشات کم سے کم ہوں۔آپ کے ادا کئے گئے پریمئیم کو آپ کے منتخب شدہ فنڈ(ز) میںلگایا جاتا ہے اور فنڈ(ز)کیلئے یونٹ کی قیمت کے لحاظ سے یونٹس کا تعین کیا جاتا ہے۔آپ کی پالیسی کی ویلیو،فنڈ(ز) میں موجود آپ کے یونٹس کی مجموعی ویلیو کے برابر ہوتی ہے۔

سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے انتخاب کیلئے لچک کی سہولت

ہم آپ کو سرمایہ کاری کے انتظامات کیلئے لچک کی سہولت پیش کرتے ہیں۔آپ اپنے کل پریمئیم کو کسی بھی ایک فنڈ میں لگاسکتے ہیں یا چاہیں تو اپنے پریمئیم کو مختلف دستیاب فنڈز میں تقسیم بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد بھی فنڈز کی کارکردگی کے پیش نظر آپ اپنی رقم کسی بھی فنڈ میں منتقل کرسکتے ہیں۔

برائے مہربانی نوٹ فرمالیں:

  • ہر پالیسی سال میں چار مرتبہ مفت تبدیلی کی اجازت ہے۔
  • کسی دوسرے فنڈ سے میثاق فنڈمیں یا اس سے دوسرے فنڈ میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہے کیونکہ ان فنڈز کے تحت سرمایہ کاری کی نوعیت میں فرق ہے۔
  • ہر فنڈ اور انشورنس پلان تکنیکی طور پر ایک دوسرے سے مختلف ہے۔ آپ اپنے یونٹ سے منسلک پلان کے مطابق مناسب ترین فنڈ کے انتخاب کے لئے ہمارے سیلز کے نمائندے سے رابطہ کریں۔

ترتیب شدہ فنڈ

اس فنڈ کا مقصدشیئرز، حکومتی اور دوسری مقررہ آمدنی کی سیکورٹیز اور دوسرے کیش ڈپازٹس کے وسیع رینج کے متوازن پورٹ فولیوز میں سرمایہ کاری کے ذریعہ سرمائے کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنا ہے۔

یقین گروتھ فنڈ

اس فنڈ کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ جوبلی لائف کے پالیسی ہولڈرز کومقررہ آمدنی سیکورٹیزکے مختلف النوع پورٹ فولیوز میں شرکت کا موقع مل سکے اور اس کے ساتھ ایکویٹی کے بچائو کاکم سے کم خدشہ ہو۔یقین گروتھ فنڈان افراد کیلئے موزوں ترین ہے جو اپنی سرمایہ کاری پر مستقل منافع حاصل کرنا چاہتے ہیں جس میں قرضہ کی سیکورٹیز مکمل طور سے عیاں ہوں اور سرمایہ کے ضائع ہونے کا کم سے کم خطرہ ہو۔

کیپٹل گروتھ فنڈ

اس فنڈ کا مقصد پالیسی ہولڈرز کو زیادہ سے زیادہ منافع فراہم کرنا ہے جس کیلئے ایسیٹ کی بنیاد پرقائم مختلف النوع پورٹ فولیوز، جیسے شئیرز، ٹرم فنانس سر ٹیفیکیٹس اور بینک ڈپازٹس میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔

میثاق فنڈ

میثاق فنڈ کا مقصد بلا سود منافع کے خواہش مند سرمایہ کار وں کوانویسٹمنٹ کاموقع فراہم کرنا ہے ۔وہ ذرائع جن کے تحت میثاق فنڈ سے سرمایہ لگایا جاتا ہے،ان میں منتخب اسٹاکس ،صکوک بانڈز،اسلامک بینک کی مختصر مدت کے ڈپازٹس ،اسلامک میوچل فنڈز اوراسلامک بینک کے فکسڈ انکم فنڈزاور دیگرحقیقی طور پرسود سے پاک سرمایہ کاری کے ذرائع شامل ہیں۔