سیفرون سے متعلق پوچھے جانے والے سوال

عام سوال جواب

کیا سیفرون کی ممبر شپ پر کوئی چارجز لاگو ہوتے ہیں؟

سیفرون کی ممبرشپ پر کوئی چارجز لاگو نہیں ہوتے۔

کیا مجھے اپنی سیفرون ممبرشپ کی ہر سال تجدیدکرانے کی ضرورت ہے؟

جی نہیں۔ آپ کی لائف انشورنس پالیسی کے ساتھ ہر سال سیفرون ممبر شپ کی خودبخود تجدید ہوجاتی ہے۔

میں اپنی سیفرون ممبر شپ کی پیش کردہ سہولتوں سے کس طرح فائدہ حاصل کرسکتا ہوں؟

بحیثیت ایک سیفرون ممبرآپ ہماری کیٹیلاگ میں درج تمام دلکش رعایتی پیشکشوںکے حقدار ہونگے۔باآسانی اپنا سیفرون ویلکم کٹ کیساتھ ملنے والے کارڈ کااستعمال شروع کرکے سہولتوں کا لطف اٹھائیے۔

کیا مجھے اپنا سیفرون کارڈ متحرک(activate) کروانے کی ضرورت ہے؟

جی نہیں۔آپ کا سیفرون کارڈ پہلے سے ہی متحرک (Active) اور استعمال کے لئے تیار ہے۔

کارڈ گم ہوجانے پر مجھے کہاں رپورٹ کرنی ہوگی؟

آپ ہمارے کسٹمرز سروسز کے اس نمبرپر کال کرسکتے ہیں :(021)111 111 554
یا اس پتہ پر ای میل کریں  saffron@jubileelife.com

سوال و جواب  .  سی آئی پی لاؤنج

میں کس طرح سی آئی پی لاؤنج کی خدمات کا فائدہ اٹھا سکتا ہوں؟

جب آپ بیرونی ممالک کا سفر کررہے ہوںتو آپ اعزازی طور پر سی آئی پی لاؤنج میں ٹہر سکتے ہیں۔

بس آپ کو اپنا سیفرون کارڈ سی آئی پی ڈیسک پر تصدیق کے لئے پیش کرنا ہوگا۔

سی آئی پی لاؤنجز کہاں واقع ہیں؟

سی آئی پی لاؤنج درج ذیل ائرپورٹس کے بین الاقوامی روانگی کے احاطے میںواقع ہیں:

  • جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ ،کراچی۔
  • علامہ اقبال ایئر پورٹ ، لاہور۔
  • بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ، اسلام آباد۔

اگر میں اپنا سیفرون کارڈ بھول جائوں توکیا میں سی آئی پی لاؤنج میںجا سکتا ہوں؟

جی نہیں۔صرف کارآمد ’’سیفرون کارڈ‘‘ پیش کرنے پرآپ سی آئی پی لائونج میں داخل ہوسکتے ہیں۔اس کے بغیر لاؤنجز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کیا سی آئی پی لاؤنج میں پروازوںکی روانگی کا اعلان ہوتا ہے؟

جی ہاں۔نہ صرف پرواز کی روانگی کاباقاعدہ اعلان ہوتا ہے بلکہ وہا ں رہنمائی اور اطلاعات کی ڈیسک پر پرواز کی اطلاعات اور دیگر تفصیلات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

اگر میں اپنے خاندان ،رشتے دار یا کاروباری دوست احباب کے ساتھ سفر کررہا ہوںتو کیاان کو اسی کارڈ پر میرے ساتھ سی آئی پی لاؤنج میں جانے کی اجازت ہوگی؟

آپ کے کارڈ پر صرف ایک مہمان کو سی آئی پی لاؤنج میں جانے کی اجاز ت ہو گی۔ایک سے زیادہ ساتھیوں
کی صورت میں دیگر لوگوں کے لئے آپ کو سی آئی پی کاؤنٹر پرچارجز ادا کرنے ہونگے۔

سوال و جواب  .  میڈیکل فوائد

میں اپنے سیفرون کارڈ پر میڈیکل کے فوائد کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟

آپ جوبلی لائف کے مقرر کردہ اسپتالوں اور لیبارٹریزمیں اپنا سیفرون کارڈ دکھا کرمیڈیکل سروسز اور معائنہ پر رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر میں اپنا سیفرون کارڈ ساتھ رکھنا بھول جائوں تو کیامیڈیکل سروسز اور لیبارٹریز پر رعایت حاصل کرسکتا ہوں؟

جی نہیں۔رعایتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے جوبلی لائف کے مقرر کردہ اسپتالوں اور لیبارٹریز میں اپنا سیفرون کارڈپیش کرنا لازمی ہے۔

کیا اس کارڈ پر ادھار(credit) کی سہولت موجودہے؟

جی نہیں ۔اس کارڈ پر کسی قسم کے ادھار کی سہولت کی اجازت نہیںہے۔یہ ایک مخصوص کارڈ ہےجس پر آپ کو میڈیکل سروسز اور معائنے پر رعایت حاصل ہوتی ہے۔

عام سوال و جواب  .  کار انشورنس

کار انشورنس پلان کے تحت مجھے کون سے فائدے حاصل ہوں گے؟

جوبلی لائف نے جوبلی جنرل کے ساتھ ایک خصوصی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت جوبلی لائف کے تمامسیفرون کسٹمرز جامع طورپر 10فیصد کی شاندار رعایت حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

میں اپناکار انشورنس پلان کس طرح حاصل کرسکتا ہوں؟

اپنے کار انشورنس پلان کے حصول کے لئے درجِ ذیل طریقۂ کار پر عمل کیجئے:

پہلا قدم: اپنے جوبلی لائف کے نمائندے کو (021)111 111 554 پر کال کرکے اپنی کار انشورنس کی ضروریات سے مطلع کیجئے۔آپ کو اپنی کار کی خصوصیات اور دیگرضروری تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی ۔جوبلی لائف کا نمائندہ آپ کو رعایت کی گئی پریمیم کی رقم کے بارے میںمعلومات دے گا۔

دوسرا قدم:  آپ کو جوبلی لائف کے لئے اپناپریمیم چیک بنام جوبلی جنرل جمع کرنا ہوگا۔جوبلی جنرل کی جانب سے پالیسی کے کاغذات آپ کوجوبلی میں رجسٹرڈ آپ کے ڈاک کے پتے پرموصول ہوں گے۔

کارانشورنس پلان کے حصول کے لئے اہلیت کاکیامعیار ہے ؟

اس کیلئے آپ کاجوبلی لائف سیفرون کسٹمرہونا لازمی ہے اور آپ جس گاڑی کا انشورنس کراناچاہتے ہیںوہ 7 سال سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہئے۔

میری کار انشورنس پلان کے تحت کون سے عمومی خدشات کا احاطہ ہوتا ہے؟

کار انشورنس کے تحت خدشات کے احاطے میں شامل ہیں:۔

  1. بیرونی اسباب کے ذریعے حادثاتی نقصان جیسے
  2. آگ لگنا،بیرونی دھماکہ، خود بخود آتشزنی، آسمانی بجلی یا شدید ٹھنڈک کے اثر سے
  3. نقب زنی،ڈاکہ یا چوری
  4. شرپسندوںکی وجہ سے نقصان جیسے
  5. شورش ، ہڑتال،ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی
  6. سیلاب،جھکڑ،آندھی،طوفان،بگولہ یا سمندری طوفان
  7. زلزلہ،آتش فشاں کا پھٹنا یا دیگرقدرتی آفات
  8. ہوائی ، سڑک ،ریل یاسمندرکے سفر میں یالفٹ یاخودکار زینے کے استعمال کے دوران پہنچنے والے نقصان

کیا کار انشورنس پلان کسی مخصوص ماڈل کی کار کا احاطہ کرتا ہے؟

جی نہیں، اس میں تمام ماڈل کی کاریں شامل ہیں۔

میرے پاس پہلے سے جوبلی جنرل کا کار انشورنس ہے۔کیا میں اس پہلے سے موجود کار انشورنس پلان پر اس ڈیل سے فائدہ اٹھا سکتاہوں؟

اپنی موجودہ پالیسی کی تجدید کرواکے آپ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

میرے پاس ایک سے زیادہ کار یں ہیں کیا یہ ڈیل میر ی تمام کاروں پر لاگو ہوتی ہے؟

جی ہاں

کیا ٹریکر کی تنصیب میرے کار انشورنس پلان کا حصہ ہے؟

جی نہیں۔البتہ اگرآپ کی گاڑی ٹویوٹا،مہران،کورے یا بہت قیمتی گاڑی کی کوئی قسم ہے تو ہماری کار انشورنس کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے ٹریکر کی تنصیب ہونا لازمی ہے۔

میری گاڑی میں پہلے سے ٹریکر نصب ہے۔کیا میں اپنی کار پالیسی پر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتا ہوں؟

اگر آپ کا ٹریکر ہماری ٹریکنگ کمپنیز کے پینل سے منظور شدہ ہے تو آپ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

آپ کی منظور شدہ ٹریکنگ کمپنیز کون کون سی ہیں؟

ہمارے منظور شدہ پینل میں درجِ ذیل ٹریکنگ کمپنیز ہیں:

  1. ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ(C-track)
  2. اسٹار ٹیکنالوجیز
  3. ٹریفکو ٹریکنگز
  4. اسکائی ٹریک( 48سلوشن پرائیویٹ لمیٹڈ)
  5. میگا ٹیک ٹریکرز پرائیویٹ لمیٹڈ

حادثہ کی صورت میںمیں کیسے کلیم داخل کرسکتا ہوں؟

حادثہ کی صورت میں آپ اس کلیم پورٹل پر اپنا کلیم داخل کرسکتے ہیں:
www.jubileegeneral.com.pk/index.php/main-claims-2/ticket یا  021-111-111-654 پر کال کریں۔

کیا انشورنس کمپنی کی جانب سے میرے کلیم پرکوئی کٹوتی لاگو ہے؟

بہت قیمتی درآمد شدہ گاڑیوں پرایک فیصد اضافی چارج لاگو ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اگر گاڑی کی قیمت 5,000,000/- روپے ہے تو 50,000 /- روپے تک کاکوئی بھی کلیم قابلِ ادائیگی نہیں ہوگا۔اگر فرض کریں کہ کلیم 50,000/- روپے ہے، 50,000/- روپے چھوڑ کربقیہ قابلِ ادائیگی ہوگا۔اس کے علاوہ پرزوں پر معیار ی تخفیف لاگو ہوگی اور اس کے مطابق کٹوتی کی جائے گی۔

What if I am unable to contact Specialty Assistance at time of medical emergency?

If during an emergency, or due to any valid reason, Assistance Company nominated by us cannot be contacted for prior approval, the claim may still be considered subject otherwise to the policy terms and conditions. In all such cases, the expenses must be reasonable and customary and all documents (medical report, bills, etc) must be forwarded to our appointed Assistance Company for their approval and acceptance. No claim will be considered if our appointed assistance company has not been contacted within 30 days of the accident or illness.

For all non-emergency medical and all other claims please refer to the “MAKING A CLAIM” section of the Jubilee general website www.jubileegeneral.com.pk/index.php/main-claims-2/ticket

Non- Emergency Cases

Travel inconvenience that does not require immediate assistance

  • Cancellation or Curtailment of your Trip
  • Personal Accident
  • Delayed Departure
  • Delayed Baggage
  • Personal Baggage and Personal Money
  • Loss of Passport

For non-emergency medical and all other claims you will need to complete a claim form as soon as possible after the incident has occurred or within 21 days of your return to your Home Country.

The completed claim form, together with invoices, proof of ownership, travel documents and any other relevant details must be sent to:

Claims Department

(Miscellaneous)

Jubilee General Insurance Co Ltd.

2nd Floor, Jubilee Insurance House

I.I. Chundrigar Road

PO Box 4759, Karachi 74000

Please note that if medical treatment has been received, medical certificates showing the nature of the injury or illness together with all bills, and receipts if already paid, should also be attached and returned to above referred address

You can request a claim form by writing to, or by telephoning or visiting the website of:

Jubilee General Insurance Co. Ltd.

Tel: +92 111 654 111

URL: www.jubileegeneral.com.pk

www.jubileegeneral.com.pk/index.php/main-claims-2/ticket

سوال و جواب  .  ٹریول انشورنس

مجھے ٹریول انشورن پلان Via Care سے کیا کیا فائدے حاصل ہوں گے؟

جوبلی لائف نے جوبلی جنرل کے ساتھ ایک خاص معاہدے پر دستخط کئے ہیںجس کے تحت جوبلی لائف سیفرون کے تمام کسٹمرز ایک فرد کے لئے ایک ہفتہ کے مفت ٹریول کوریج (اس پلان کے تحت آنے والے ممالک کے لئے )کے اہل ہیں ۔

Via Care ۔ ایک جامع ٹریول انشورنس پلان ہے جو پیش کرتا ہے:

  • میڈیکل اور ہسپتال میں داخلے کیلئے USD 50,000 کی حد تک۔
  • 24 گھنٹے طبی امداد اور بیرون ملک ہسپتالوں کے ساتھ براہ راست کلیم کا فیصلہ
  • حادثاتی، موت اور مستقل معذوری کا احاطہ
  • سفر میں کسی پریشانی کا معاملہ اور بہت کچھ۔

میں اپنا ٹریول پلان کیسے حاصل کرسکتا ہوں؟

پہلا قدم: Call (021) 111 111  554 پر کال کیجئے۔ اپنے جوبلی لائف کے نمائندے کو اپنی ٹریول انشورنس کی ضروریات کے بارے میں بتائیے۔ آپ کو اپنے سفر سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوں گی جیسے کہاں جارہے ہیں، کتنے عرصے کیلئے جارہے ہیں، سفر کی تاریخیں وغیرہ۔

دوسرا قدم:  آپ کی درخواست پرکارروائی شروع کردی جائے گی اور ہمارا نمائندہ آپ کو بذریعہ ای میل فوری طور پر پالیسی بھیج دے گا یا اس کی ہارڈ کاپی دو سے تین کام کے دنوںمیں بھجوادی جائے گی۔

کیا ٹریول انشورنس اندرون ملک اور بیرون ملک دونوں طرح کے سفر کے لئے دستیاب ہے؟

جی نہیں ۔ یہ صرف بیرون ملک سفر کیلئے ہے چاہے آپ کے سفر کا ذریعہ کوئی بھی ہو۔

مجھے سفر پر جانے سے کتنے گھنٹہ پہلے ٹریول انشورنس کی سہولت کیلئے درخواست دینا ہوگی؟

پالیسی جاری ہونے کی کارروائی میں تقریباََ24گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے آپ کو سفر پر روانہ ہونے کے وقت سے کم از کم 72گھنٹے پہلے اپنی دستاویزات کے مکمل سیٹ کے ساتھ درخواست دینا ہوگی۔

میرے ٹریول انشورنس پلان میں کون کون سے ملکوں کا احاطہ شامل ہے؟

وہ ممالک جنہیں اقوام متحدہ کی جانب سے وار زون میں شامل کیا گیاہے یا ایسے خطرناک ممالک جہاں شہری ہنگامہ آرائی، فسادات یا بدامنی کی صورت حال ہے Via Care میں شامل نہیں ہیں۔ان میں افغانستان، نائجیریا، کینیا، شمالی کوریا، عراق، شام ، لبنان، مشرقی تیمور، سئیریا لون وغیرہ شامل ہیں۔

ٹریول انشورنس پلان کے حصول کے لئے اہلیت کا کیا معیار ہے؟

  • اس کیلئے آپ کو جوبلی لائف سیفرون کا کسٹمر ہونا چاہئیے
  • چاہئیے آپ کو پاکستانی شہری ہونا چاہئیے یا صرف پاکستان کے رہائشی ہونے کا درجہ ہونا چاہئیے۔
  • ٓپ کی عمر 65سال یا اس سے کم ہو۔

اگر میں اپنے ٹریول انشورنس کی معیاد بڑھانا چاہوں تو مجھے کیا کرنا ہوگا؟

جوبلی انشورنس کے سیفرون کسٹمر ہونے کی بناء پر آپ کی انشورنس کی مدت صرف 7دن ہے۔
اگر آپ اسے 7دن سے زیادہ بڑھانا چاہتے ہیں تواس کے لئے جوبلی جنرل کے اس نمبر پر کال کیجئے 111-654-111 (پیر تا جمعہ،صبح 9.00 سے شام5.00کے درمیان) اور ٹرپ ایکسٹنشن پیکیج حاصل کیجئے جس پر صرف سیفرون کسٹمرز کو 10% کی رعایت دی جاتی ہے۔اس توسیعی پالیسی کو حاصل کرنے کیلئے سفر پر روانگی سے پہلے آپ کو جوبلی جنرل سے رابطہ کرنا ہوگا۔ (اگر آپ سفر کرچکے ہیں تواس میں کوئی توسیع نہیں دی جائیگی) اور آپ کو براہ راست پریمئیم ادا کرنا ہوگا۔

انشورنس کی مدت

اس مدت کا آغاز اس وقت سے ہوتا ہے جب آپ اپنے ملک سے سفر کیلئے گھر سے نکلتے ہیں اور یہ آپ کے اپنے ملک میں واپسی تک پورے سفر میں موثر رہتا ہے۔

میں اپنا ٹریول انشورنس کس طرح استعمال کرسکتا ہوں؟

ہنگامی صورت حال میں (Emergency cases)
جوبلی جنرل نے ملک سے باہر اپنے کسٹمرز کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے انٹرنیشنل اسسٹنس کمپنی ۔ اسپیشلٹی اسسٹنس سے اشتراک کیا ہے۔اگر انشورنس کیا گیا شخص خدانخواستہ مرنے کی حالت میں ہو یا حادثہ کی باعث ا س کے علاج کا خرچ $500 تک ہو، یااسے ہسپتال میں داخل کیا جائے تو اس صورت میں فوری طور پر اسپیشلٹی اسسٹنس سے رابطہ کریں۔ہم اسپیشلٹی اسسٹنس کی پیشگی منظوری کے بغیر کسی رقم کی ادائیگی کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

اگر آپ کو درج ذیل صورت حال میں مدد کی ضرورت ہو تو اسپیشلٹی اسسٹنس سے رابطہ کریں:

  • ہنگامی بنیاد پر میڈیکل علاج
  • ہنگامی بنیاد پر دانتوں کے مسئلے کا حل
  • میڈیکل ٹرانسپورٹیشن
  • دوسرے بیمہ شدہ افراد کی وطن واپسی
  • متوفی کی باقیات کی وطن واپسی
  • قریبی عزیز کی وفات کی وجہ سے قبل از وقت واپسی
  • قریبی عزیز کا دورہ

دنیا بھر میں مدد اور اسپشیلٹی اسسٹنس کے لئے رابطہ کریں:

خصوصی معاونت فون (24گھنٹے) +44(0)20 7902 7405

لندن،برطانیہ فیکس (24گھنٹے) +44(0)20 7928 4748

ای میل: ( 24گھنٹے) assistance@specialty-group.com

امریکہ:

خصوصی معاونت فون: +1 215 489 3785

فلیڈیلفیا،یو ایس اے فیکس: +1 215 489 8525

افریقہ:

خصوصی معاونت فون: +27 10 209 8300

جوہانسبرگ،ساؤتھ افریقہ فیکس: +27 10 209 8405

ایشیا پیسیفک:

خصوصی معاونت فون: +662 645 3932

بینکاک، تھائی لینڈ فیکس: +662 645 3732

What if I am unable to contact Specialty Assistance at time of medical emergency?

If during an emergency, or due to any valid reason, Assistance Company nominated by us cannot be contacted for prior approval, the claim may still be considered subject otherwise to the policy terms and conditions. In all such cases, the expenses must be reasonable and customary and all documents (medical report, bills, etc) must be forwarded to our appointed Assistance Company for their approval and acceptance. No claim will be considered if our appointed assistance company has not been contacted within 30 days of the accident or illness.

For all non-emergency medical and all other claims please refer to the “MAKING A CLAIM” section of the Jubilee General website www.jubileegeneral.com.pk/index.php/main-claims-2/ticket

Non- Emergency Cases

Travel inconvenience that does not require immediate assistance

  • Cancellation or Curtailment of your Trip
  • Personal Accident
  • Delayed Departure
  • Delayed Baggage
  • Personal Baggage and Personal Money
  • Loss of Passport

For non-emergency medical and all other claims you will need to complete a claim form as soon as possible after the incident has occurred or within 21 days of your return to your Home Country.

The completed claim form, together with invoices, proof of ownership, travel documents and any other relevant details must be sent to:

Claims Department

(Miscellaneous)

Jubilee General Insurance Co Ltd.

2nd Floor, Jubilee Insurance House

I.I. Chundrigar Road

PO Box 4759, Karachi 74000

Please note that if medical treatment has been received, medical certificates showing the nature of the injury or illness together with all bills, and receipts if already paid, should also be attached and returned to above referred address

You can request a claim form by writing to, or by telephoning or visiting the website of:

Jubilee General Insurance Co. Ltd.

Tel: +92 111 654 111

URL: www.jubileegeneral.com.pk

www.jubileegeneral.com.pk/index.php/main-claims-2/ticket

خصوصی رہنمائی کے لئے رابطہ کرتے وقت درج ذیل تفصیلات بتائیں:

  • آپ کا خاندانی نام اور نام کا پہلا حصہ
  • آپ کے بیمہ کار کا نام جیسا کہ جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ , انشورنس پالیسی نمبر اورانشورنس کی مدت فراہم کریں۔
  • دورہ کئے گئے ملک میں داخل ہونے کی تاریخ
  • میڈیکل سینٹر کا نام ،پتہ اور ٹیلی فون نمبر جہاں بیمہ شدہ فرد داخل کیا گیا۔
  • بیمہ شدہ فردکے معالج کا نام اور پتہ ۔
  • جس تکلیف کا علاج کیا گیا اس کی مختصروضاحتـ

اسپشیلٹی اسسٹنس کس طرح کام کرتی ہے؟

ہنگامی طبی صورت حال میں خصوصی معاونت ایک طبی ماہر مقرر کرتی ہے۔ اس طبی ماہر کو آپ کی انشورنس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہوتی ہیں اور آپ کی میڈیکل فائل کا بھی علم ہوتا ہے تاکہ وہ آپ کے کلیم کی جانچ کرسکے۔یہ ماہرعلاج کرنے والے فزیشن کے مشورے سے کارآمد میڈیکل کلیم کا مکمل انتظام کرے گا جس میں ٹرانسپورٹ کا مناسب انتظام بھی شامل ہے۔برائے مہربانی نوٹ فرمالیں کہ ائیر ایمبولینس ٹرانسپورٹیشن انتہائی تشویشناک صورت حال والے مریض کو انٹرا کونٹی نینٹل حدود میں منتقلی تک محدود ہے جہاں کسی اور طرح کی ٹرانسپورٹیشن کا بندوبست نہ ہوسکے۔مزید معلومات کیلئے Via Careپالیسی کی دستاویزات ملاحظہ کریں۔

اگر میں میڈیکل کی ہنگامی صورت حال میں اسپشیلٹی اسسٹنس سے رابطہ کرنے کے قابل نہ ہوں تو؟

اگر کسی ہنگامی صورت حال میں یا کسی حقیقی وجہ کی بناء پر ہماری مقررہ اسپشیلٹی اسسٹنس کے ادارے سے پیشگی منظوری کیلئے رابطہ نہ ہوسکے تو پالیسی کی شرائط و ضوابط کے مطابق آپ کے کلیم پر غور کیا جاسکتا ہے۔ایسے تمام معاملات میںاخراجات مناسب اور مخصوص ہونے چاہئیں اور تمام دستاویزات (میڈیکل رپورٹ، بل وغیرہ)ہمارے مقرر کردہخصوصی معاونت کے ادارے کو منظوری اور قبولیت کے لئے بھیجے جائیں۔اگر حادثہ یا بیماری کے 30دن کے اندر ہمارے مقرر کردہ خصوصی معاونت کے ادارے سے رابطہ نہ کیا گیا تو کسی کلیم پر غور نہیں کیا جائے گا۔

تمام غیر ہنگامی میڈیکل صورت حال سے متعلق اوردیگر تمام کلیمز کے لئے برائے مہربانی جوبلی جنرل کی ویب سائٹ
www.jubilieegeneral.com.pk/index.php/main-claims-2/ticket
پر ’’MAKING A CLAIM‘‘ سیکشن سے رجوع کریں ۔

غیر ہنگامی معاملات

سفری مشکلات جن کو فوری معاونت کی ضرورت نہیں ہوتی

  • آپ کے دورے کی منسوخی یا تخفیف
  • ذاتی حادثہ
  • روانگی میں تاخیر
  • سامان میں تاخیر
  • ذاتی سامان اور ذاتی رقم
  • پاسپورٹ کی گمشدگی

غیر ہنگامی میڈیکل کے لئے اور دیگر تمام کلیمز کے لئے واقعہ کے وقوع پذیر ہونے کے بعد جلد از جلد یا اپنے ملک میں واپسی کے21 دن کے اندر آپ کو کلیم فارم بھرناہوگا ۔ مکمل شدہ کلیم فارم مع انوائسز،ملکیت کا ثبوت، سفری دستاویزات اور کوئی دیگر متعلقہ تفصیلات درج ذیل پتہ پرلازمی بھیجیں :

کلیمز ڈپارٹمنٹ(متفرق)،
جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ،
دوسری منزل،جوبلی انشورنس ہاؤس،
آئی آئی چندریگرروڈ،
پی او بکس4759،کراچی74000-۔
برائے مہربانی نوٹ فرما لیں اگر میڈیکل علاج کروالیا ہے تو میڈیکل سرٹیفکیٹ جس میں بیماری یا زخموں کی نوعیت ظاہرکی گئی ہو تمام بل اور رسیدیں اگر ادائیگی ہوچکی ہومنسلک کرکے درج بالا پتہ پر بھجوائیں۔آپ تحریر ی درخواست پر یا بذریعہ فون یا ویب سائٹ وزٹ کرکے کلیم فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ۔:

فون: +92 111 654 111
www.jubileegeneral.com.pk :URL
www.jubileegeneral.com.pk/index.php/main-claims-2/ticket

اگر مجھے اپنی ٹریول پالیسی منسوخ کروانے کی ضرورت ہو تو مجھے کیا کرنا ہوگا؟

تمام منسوخیاں حالات پر منحصر ہیں، آپ کو ہمیںپالیسی پر درج روانگی کی تاریخ سے24 گھنٹے قبل مطلع کرنا ہوگا روانگی کے بعددی گئی منسوخی کی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی جب تک ویزاکی نامنظوری کے باقاعدہ خط کی نقل فراہم نہ کی جائے۔

بیمہ دارکے نام (جوٹریول پالیسی پرہو)سے تحریری درخواست مع درج ذیل دستاویزات کی نقول* جوبلی جنرل کوبھیجی جائے:
a) اصل ٹریول پالیسی
b) کلائنٹ کی جانب سے منسوخی کا اصل خط
c) قومی شناختی کارڈ کی نقل
d) متعلقہ ایمبیسی کی جانب سے نامنظوری کا اصل لیٹر(اگرمنسوخی کی وجہ ویزاکی نامنظوری ہو)
e) دوسری تمام وجوہات کی صورت میںپالیسی کی منسوخی کے لئے کلائنٹ کوذاتی طور پر جوبلی جنرل کی نامزد برانچ میں اصل پاسپورٹ دکھانا ہوگا۔
f) جوبلی جنرل کو درکارکوئی دوسری متعلقہ دستاویز،پالیسی کی منسوخی کی وجہ پر منحصرہے۔

*پتہ:
جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ،
آپریشن اور ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ،
2ndفلور،جوبلی انشورنس ہاؤس،

آئی آئی چندریگرروڈ،کراچی74000- ،پاکستان.
فون: 111-654-111 / +92-213241 6022-26

ویزا کی نامنظوری کی صورت میںآپ کی پالیسی منسوخ ہونے پر جوبلی جنرل کی جانب سے ادائیگی بنام بیمہ دار بذریعہ کراس چیک ہوگی جو متعلقہ کونسلیٹ یا ایمبیسی سے مکمل تصدیق کے بعد اور موجودہ لاگو چارجز اور اسٹمپ ڈیوٹی منہاکرنے کے بعد بیمہ دار کوبراہِ راست بذریعہ کورئیربھیجی جائے گی۔